منشیات کے استعمال سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے تنویر احمد بٹ صدر پریس کلب کامونکے

کامونکے(شیخ قدیر احمد نمائندہ نوائے جنگ لاھور/برطانیہ) منشیات کے استعمال سے معاشرے میں نوجوانوں کا ایک طبقہ تباہ و برباد ہوکر رہ گیا ہے ان کی بحالی کے لیے کام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس حوالے سے حکومت پاکستان نے حالیہ ایام میں انسداد منشیات کی کمپین چلائی ہے۔ جس کی ہم بھرپور تائید کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار تنویر احمد بٹ صدر پریس کلب کامونکے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے مزید انہوں کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بھی چاہیئے کہ اپنے ارد گرد نظر رکھے اور نوجوانوں کی اصلاح کریں تاکہ نوجوان نسل کو اس خطرناک جان لیوا کھیل سے دور رکھا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں