موجودہ صورتحال میں زرداری نواز شریف ملاقات ضروری ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف زرداری کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں آپ کی نواز شریف سے ملاقات ضروری ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کے گھر پر ملاقات کی، سابق صدر کے ساتھ راجہ پرویز اشرف اور چوہدری منظور بھی موجود تھے۔

ملاقات میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے پر اتفاق اور حکومت مخالف قرارداد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں آپ کی نواز شریف سے ملاقات ضروری ہے۔