سرحد پار سے پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے چوکی پر فائرنگ کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر فائرنگ کی۔ پاک فوج کی جانب سے چوکی پر حملے کا بھرپور جواب دیا گیا اور دشمن کی مذموم سازش کو ناکام بناتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ 3 کو زخمی کر دیا گیا۔

ضرور پڑھیں   جعلی اکاؤ نٹس پر گرفتار کرنا ہے تو بسم اللہ کریں، آصف زرداری