سینیٹ الیکشن میں حکومتی رکن کا ووٹ ضائع ہو گیا

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں حکومتی رکن کا ووٹ ضائع ہو گیا ،شہریار آفریدی نے غلطی سے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں حکومت رکن کی غلطی کی وجہ سے ایک ووٹ ضائع ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے بیلٹ پیپر پر غلطی سے دستخط کر دئیے جس سے ان کا ووٹ ضائع ہو گیا۔

شہریار آفریدی کی درخواست کے باوجود انہیں نیا بیلٹ پیپر جاری نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل سینیٹ انتخابات میں پولنگ کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہو جانے پر انہیں نیا بیلٹ پیپر جاری کیا گیا جس کے بعد آصف علی زرداری پولنگ بوتھ میں گئے اور مہر لگا ئی. انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی غلطی سے بیلٹ پیپر خراب ہو گیا جس کے بعد آصف علی زرداری نے ریٹرننگ افسر سے دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کرنے کی گزارش کی.

ریٹرننگ افسر کی جانب سے آصف علی زرداری کو دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کر دیا گیاجس کے بعد سابق صدر نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے ہاتھ کی کپکپاہٹ کے باعث مہر غلط لگ گئی تھی.یاد رہے کہ آج سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔

تین صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکان آج اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے۔ قومی اسمبلی، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں میں پولنگ جاری ہے اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ شفیق آرائیں اور دوسرا فیصل واڈا نے کاسٹ کیا۔ وفاقی دارالحکومت سے2سندھ سے گیارہ جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے بارہ ، بارہ سینیٹرز منتخب کیے جائیں گے۔ پنجاب سے تمام گیارہ امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ خواتین کی18، ٹیکنوکریٹ 13 اور8 اقلیتی نشستوں پرامیدوار مدمقابل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں