ہسپتال میں چھپ چھپ کر نرسوں اور خواتین ڈاکٹرز کی ویڈیو بنانے والا ملازم پکڑا گیا

نئی دہلی: بھارتی شہر بنگلور میں خواتین ڈاکٹرز اور نرسز کی ویڈیوز بنانے والا ملازم پکڑا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس 31سالہ میل نرس کا نام مروتھیش بتایا گیا ہے جو جیانگر کا رہائشی ہے۔وہ بنگلور کے سرکاری ہسپتال انسٹیٹیوٹ آف ٹراﺅما اینڈ آرتھوپیڈکس میں خواتین ڈاکٹرز اور نرسز کے چینجنگ روم میں اپنا موبائل فون ویڈیو ریکارڈنگ پر لگا کر چھپا کر رکھ دیتا تھا اور ڈاکٹروں اور نرسوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بناتا تھا۔

اس کی یہ حرکت گزشتہ دنوں اس وقت پکڑی گئی جب ایک 28سالہ ڈاکٹر کپڑے تبدیل کرنے چینجنگ روم میں گئی اور اس نے وہاں ملزم کا رکھا گیا فون دیکھ لیا۔ ڈاکٹر نے فون اٹھا کر دیکھا تو اس میں ویڈیو ریکارڈ ہو رہی تھی۔ جب ڈاکٹر نے فون کی گیلری دیکھی تو اس میں چینجنگ روم میں کپڑے تبدیل کرتی ڈاکٹرز اور نرسز کی درجنوں ویڈیوز موجود تھیں۔ موبائل فون سے ہی اس کے مالک کا سراغ لگایا گیا اور پولیس بلا کر اسے گرفتار کروا دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کوعدالت میں پیش کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں