شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کو منا لیا ہے

اسلام آباد : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کو منا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ میں کسی نہ کسی طرح بھائی کو منا لوں ، لیکن بھائی بھی مان گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے ارد گرد پرانے سیاستدان ہیں وہ اور مولا نا فضل الرحمان ان کو ٹکراؤ اور جلاؤ گھیراؤ کے راستے پر لانا چاہ رہے ہیں ۔
انہوں نے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ بلاول بھٹو کہتے تھے کہ نواز شریف ضیاء الحق کا بیٹا ہے، تو ضیاء الحق ذولفقار علی بھٹو کا قاتل ہے،عدالتی قتل کیا ہے۔ کیا بلاول بھٹو نے یہ نہیں سوچا کہ میں اپنے نانا کے قاتل کے حمایتی کی بیٹی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

سینئیر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نواز شریف نے ضیاء الحق کی قبر پر کہا تھا کہ میں آپ کا مشن جاری رکھوں گا۔

آصف علی زرداری نے نواز شریف کے بارے میں کہا تھا کہ یہ دھرتی کا ناسور ہے۔ بے نظیر اور بھٹو کی روحیں تڑپ رہی ہوں گی کہ میرے قاتل کے نام لیوا آج لاڑکانہ آکر آج میرا افسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اپنا تبصرہ بھیجیں