سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی گھر سے لاپتہ ہوگئیں

ممبئی : سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی گھر سے لاپتہ ہوگئیں ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار سشانت سنگھ کی موت کے بعد پولیس حکام نے کئی لوگوں کو بیان کے لیے طلب کیا۔جب ان کی دوست چکرورتی کے خلاف کیس درج ہوا تو پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہ لاپتہ تھیں۔سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد ان کے والد نے ریا چکرورتی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی جس کے بعد بہار پولیس نے بمبئی میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہ لاپتہ تھیں۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ کی خود کشی کا معاملہ اس وقت ایک نیا ہی رخ اختیار کر گیا جب سشانت سنگھ کے والد نے اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کیخلاف مقدمہ درج کرویا تھا۔ سشانت سنگھ کے والد نے الزام عائد کیا کہ ریا چکرورتی نے ان کے بیٹے کو دھوکہ دیا جس کے بعد اس نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔

ضرور پڑھیں   فحش فلموں کی اداکارہ رہ چکی سنی لیونی نے زندگی میں پہلی بار فحش فلم دیکھی تو کیا کیا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریا چکرورتی نے اپنے بوائے فرینڈ سشانت سنگھ کو ناصرف مالی طور پر دھوکہ دیا، بلکہ ذہنی طور پر اذیت بھی پہنچائی۔

پولیس نے اب اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور یہ بات بھی سامنے آئی کہ اداکار ڈپریشن کی 2 خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے جس کا وہ علاج بھی کروا رہے تھے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے پر تفتیش کرنے والے ایک پولیس افسر نے انکشاف کیا کہ اداکار ڈپریشن کی 2 بیماریوں کا علاج کروا رہے تھے جب کہ لاک ڈائون سے ایک ہفتہ قبل وہ ہندوجا ہسپتال میں علاج کرانے کی غرض سے اسپتال میں داخل بھی ہوئے تھے۔

ضرور پڑھیں   وہ وقت جب بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی نے سنی لیون کو اپنا گھر رہنے کیلئے دیا اورپھر ایک دن....

پولیس کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ پیرانویا اور بائپولر ڈس آرڈر کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ اداکار اپنی مصروفیات کے باوجود بھی خود کو اکیلا محسوس کرتے تھے اور یہ بات ان کے گواہوں سے پوچھ گچھ کے بعد سامنے آئی ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ سشانت سنگھ نے 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر خود کشی کر لی تھی۔