ملک بھر میں کورونا کے 89 فیصد مریض صحت یاب ہوگئے

اسلام آباد : کورونا کے 89 فیصد مریض صحت یاب ہوگئے،ایکٹیو کیسز صرف 25000 رہ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی وبا دم توڑنے لگی ہے یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد پچیس ہزار177 رہ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں صرف 903 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 تک جا پہنچی ہے۔

جبکہ کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 47 ہزار ہو گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے وار مزید کم ہونے لگے ہیں اور اس وقت پاکستان میں اس وبا کے فعال مصدقہ کیسز کی تعداد 25 ہزار 177 رہ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 507 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 19 لاکھ 73 ہزار 237 ٹیسٹ ہو چکے۔

ضرور پڑھیں   ایدھی کے بعد بہاول پور کی میڈم سمیرا اقبال نے چولستان میں ہینڈ پمپ لگائے بچیؤن کی شادیاں کرائیں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں صرف 903 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس وائرس صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار 177 ہوگئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 177 رہ گئی ہے۔سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 550 ہے، پنجاب میں 90 ہزار 873 ، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 958 ، بلوچستان میں 11 ہزار 732 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 14 ، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 73 اور گلگت بلتستان میں 2 ہزار 105 ہے۔

ضرور پڑھیں   نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے، مریم نواز

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 27 افراد کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے، اس طرح ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5951 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر کے اسپتالوں میں 210 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔