وزیراعلیٰ کا پنجاب میں بجلی پرریلیف دینے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے پنجاب میں ضمنی الیکشن سے پہلے بجلی پرریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔ 6 ماہ سے 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بل نہیں دینا پڑے گا،گزشتہ 6 ماہ سے 100یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالوں کو مفت بجلی ملے گی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو دوبارہ سے بحال کرنا ہے۔

اچھے کام ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔چوہتر سال بعد پاکستانی قوم دوراہے پر کھڑی ہے۔اس وقت سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہے، سسکتی معیشت کو بحال کرنا ہے۔2018 میں صفر لوڈ شیڈنگ چھوڑ کر گئے تھے۔لاہور میں سٹوڈنٹ تھا جب میں جیل میں گیا تھا، پہلی بار زمانہ طالب علمی میں جیل گیا تھا۔

74 سال بعد پاکستانی قوم دوراہے پر کھڑی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام سازش کابیانیہ سن سن کرتنگ آگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں