لاک ڈاؤن کے دوران نابالغ لڑکیوں نے گھر والوں کو خود کشی کی دھمکیاں دینا شروع کردیں، وجہ ایسی کہ پولیس بھی چکرا کر رہ گئی

بھوپال : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں والدین اور پولیس والے نابالغ لڑکیوں کی جانب سے دی جانے والی خود کشی کی دھمکیوں سے تنگ آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی دارالحکومت بھوپال میں ایک مہینے کے دوران ایسی 15 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں نابالغ لڑکیوں نے اپنے اہلخانہ کو خود کشی کی دھمکی دی ہے۔

پولیس کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران نابالغ لڑکیاں اپنے بوائے فرینڈز سے نہ ملنے کی وجہ سے پریشان تھیں، جب ان لڑکیوں نے فون پر لمبی کالز کرنا شروع کیں تو والدین کو معاملے کا پتا چل گیا جس پر ان لڑکیوں نے گھر والوں کو خود کشی کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

ضرور پڑھیں   اپنے بوائے فرینڈ کو چھوڑ کر 76 کلو وزن کم کرنے والی خاتون کی کہانی، یہ کیسے ممکن ہوا؟

پولیس نے اس عجیب و غریب معاملے پر چائلڈ ہیلپ لائن کی مدد لی ہے، حکام نے لڑکیوں کی کاؤنسلنگ بھی کی ہے لیکن اب بھی بہت سی لڑکیاں ایسی ہیں جو کہتی ہیں کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو خود کشی کرلیں گی۔