پیٹرول مزید مہنگا کرنے کا عندیہ

اسلام آباد : وزیر خزانہ مفتاح اسماعل نے پیٹرول مزید مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا،وزیرخزانہ کاکہناہے کہ یکم جولائی سے پیٹرول کے نرخ مزید بڑھا دئیے جائیں گے،وزیر خزانہ نے ہم نیوز کے پروگرام ہم مہربخاری کے ساتھ میں بات چیت کے دوران کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی لگائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ اوگرا کی سمری آنے کے بعد وزیرعظم شہباز شریف حتمی منظوری دیں گےلیکن میں سیلز ٹیکس لگانے کے حق میں نہیں ہوں،اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کا قلمدان سونپنے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا ہے ان کو عہدے پر برقراررکھنا یا نہ رکھنا وزیراعظم کی صوابدید ہے ،وہ اگر کام سے مطمئن نہیں تو وزیر کو تبدیل کر سکتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں یہ ہوتا رہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں