انتہائی حیران کن جنسی گڑیائیں مارکیٹ میں آنے کے لیے تیار، انسانیت کے تازہ ترین شرمناک شوق

نیویارک : جنسی گڑیاﺅں کی لت پہلے ہی دنیا کو بری طرح لپیٹ میں لے رہی ہے اور اب ان کے ایسے ماڈلز مارکیٹ میں آنے کو تیار ہیں کہ سن کر ہی شیطان بھی شرما جائے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ نئی جنسی گڑیائیں نہ صرف یہ کہ دیکھنے میں ہو بہو اصلی خواتین جیسی نظر آتی ہیں بلکہ ان میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا ایسا استعمال کیا گیا ہے کہ یہ گڑیائیں انسانوں کی طرح نئی نئی چیزیں سیکھ سکتی ہیں اور بول بھی سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ گڑیائیں کیلیفورنیا کی’رئیل ڈول‘ نامی کمپنی تیار کر رہی ہے جن پر کمپنی کی کوئی علامت، کوئی لوگ یا کوئی اور شناخت نہیں ہو گی۔ رئیل ڈول کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وہ ہر سال 600سے زائد جنسی گڑیائیں بنا کر مختلف ممالک میں اپنے گاہکوں کو بھیج رہی ہے۔

ضرور پڑھیں   ازدواجی فرائض کی ادائیگی میں آدھے سر کے درد کا علاج پوشیدہ

تاہم اس بار جو جنسی گڑیائیں بنائی جا رہی ہیں انہیں دیکھ کر یہ پہنچاننا مشکل ہو گا کہ یہ اصل خواتین ہیں یا جنسی روبوٹ۔ واضح رہے کہ اس نئے ماڈل کی جنسی گڑیا کی قیمت 12ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 25لاکھ روپے) رکھی گئی ہے اور یہ آئندہ چند ماہ میں مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔