دنیا کے امیر اور معروف ترین لوگوں کو لڑکیاں سپلائی کرنے والی خاتون پکڑی گئی، یہ کون ہے اور کیوں پکڑا گیا؟ دنیا کے بڑے بڑے لوگوں کی نیندیں اُڑگئیں

نیویارک : دنیا کے امیر اور معروف لوگوں کومبینہ طور پر لڑکیاں مہیا کرنے والی 58سالہ گیزلین میکس ویل کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے بڑے بڑے لوگوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ سی این این کے مطابق جیفرے ایپسٹین نامی جنسی درندے کے سکینڈل بارے آپ نے سن رکھا ہو گا جس پر درجنوں خواتین اور کم عمر لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔ اسے عدالت سے قید کی سزا سنائی گئی تھی اور اس نے گزشتہ سال اگست میں جیل میں ہی خودکشی کر لی تھی۔

یہ خاتون گیزلین اس جنسی درندے کی گرل فرینڈ رہ چکی تھی، چنانچہ اسے اسی تعلق میں گرفتار کیا گیا ہے۔ جیفرے ایپسٹین کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی درجنوں خواتین نے گیزلین کے خلاف بھی مقدمات درج کروا رکھے ہیں جن میں اس پر مختلف نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ضرور پڑھیں   استنبول میں اچانک ایسی آفت آگئی کہ سائنسدان بھی ہکا بکا رہ گئے، تباہی مچ گئی، زلزلہ نہیں آیا بلکہ ۔۔۔۔

امریکی اٹارٹی آفس کے ترجمان نکولس بیاس کا کہنا تھا کہ ”گیزلین کو جمعرات کی صبح نیو ہیمپشائر سے حراست میں لیا گیا۔واضح رہے کہ گیزلین 1961ءمیں برطانوی علاقے آکسفورڈ میں پیدا ہوئی تھی۔ ان کے والد رابرٹ میکس ویل جمہوریہ چیک کے شہری اور نیوزپیپر ٹائیکون تھے، جن کی پراسرار طور پر موت واقع ہو گئی۔ باپ کی موت کے بعد گیزلین امریکہ منتقل ہو گئیں۔ اللے تللوں کی عادی گیزلین جلد ہی باپ کا پیسہ اڑا کر کنگال ہو گئی اور پھر اس نے مبینہ طور پر امراءکو لڑکیاں مہیا کرنے کا دھندہ اپنا لیا تھا۔