امریکہ میں دو طیارے فضا میں ٹکرا کرتباہ، ہلاکتیں

واشنگٹن : امریکہ میں دو چھوٹے طیارے فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا کرتباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں ان پر سوار آٹھ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے۔

امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق واقعہ امریکی ریاست ایڈاہو میں کوئیرڈ ایلن جھیل پر پیش آیا جہاں دونوں جہاز آپس میں ٹکرانے کے بعد جھیل میں ڈوب گئے۔ اطلاعات کے مطابق حادثے رپورٹ کے مطابق دو افراد کی لاشیں مل چکی ہیں جب کہ دیگر 6افراد کو تلا ش کیاجارہا ہے جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ بھی لقمہ اجل بن چکے ہوں گے۔

مقامی پولیس کے مطابق طیاروں پر سوار افراد میں بچے بھی شامل تھے۔ تاحال طیارے پر موجود افراد کی مکمل تعداد بھی سامنے نہیں آسکی۔حادثے کا شکار ہونے والوں میں ایک سیسنا 206طیارہ بھی شامل ہے۔

ضرور پڑھیں   کورونا وائرس، وزیراعظم عمران خان کی بیرون ملک پاکستانیوں سے فنڈز کی اپیل

ترجمان فیڈرل ایوی ایشن کا کہناہے کہ حادثے کا شکار طیاروں میں سے ایک سیسنا 206 طیارہ تھا، فیڈرل ایوی ایشن اینڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ واقعےکی تحقیقات کر رہے ہیں ۔