شیخوپورہ: مسافر ویگن کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی‘ 19 افراد جاں بحق

شیخوپورہ : شیخوپورہ کے قریب مسافر ویگن کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین شاہ حسین ایکسپریس کراچی کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے. اس حوالے سے ترجمان ریلوے سے بتایا کہ کراچی سے لاہور آنے والی 43اپ شاہ حسین ایکسپریس کا دوپہر ایک بجکر 30منٹ پر ان مینڈ لیول کراسنگ پر اے سی کوسٹر سے تصادم ہوا.
ترجمان ریلوے نے مزید بتایا کہ ریلوے اور ضلعی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر ٹریک کی بحالی ، زخمیوں اور جاں ب

حق افراد کو کوسٹر سے نکالنے میں مصروف ہیں. ترجمان ریلوے نے مزید بتایا کہ تمام ڈویژنل افسران کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد ریلوے نے فوری طور پر ڈی ای این کو معطل کردیا ہے جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے.