چین میں اچانک آسمان سے کورونا وائرس جیسی دکھنے والی ایسی چیز برس پڑی

بیجنگ : چین میں کورونا وائرس کی شکل کی ژالہ باری ہوئی ہے جس دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ۔تفصیل کے مطابق سوشل میڈ یا پربیجنگ کے رہائشیوں کی طرف سے لی گئی تصاویر میں برف کے ٹکڑے ٹکڑے دکھائے گئے ہیں جو کورونا وائرس کے ذرات کی طرح ہیں ۔جمعرات کو بیجنگ میں ایسا گرمیوں کی ایک تیز برفانی طوفان کے دوران ہوا۔چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے باعث تقریباً پانچ لاکھ افراد کو ووہان کی طرز کے سخت لاک ڈاﺅن میں رکھا گیا ہے ۔اس طرح کی عجیب و غریب ژالہ باری کے بعد لوگوں نے تصاویر بنا کر سوشل میڈ یا پر شیئر کیں اور کورونا وائرس سے مماثلت رکھنے والے اولوں کے دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیا ۔

ضرور پڑھیں   ” 2028 میں ا مریکہ، کینیڈا اور میکسیکو آپس میں ضم ہوجائیں گے“ 2030 سے واپس آنے والے نوجوان کا حیران کن دعویٰ