بھارت :ایک دن میں17 ہزار کیس رپورٹ ،حکومتی عہدیدار پریشان

نئی دہلی : بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 17 ہزار نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے حکومتی عہدیدارپریشانی میں مبتلا ہوگئے، ملک گیر سطح پر متاثرین کی تعداد 473,105 ہو گئی ہے جبکہ اسی سبب ہونے والی اموات کی تعداد 14,894 ہو چکی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دارالحکومت نئی دہلی کے 29 ملین افراد کا سروے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

طبی اہلکار گھر گھر جا کر لوگوں کی صحت کے حوالے سے معلومات اکھٹی کریں گے اور جن لوگوں میں علامات دکھائی دیں گی ان کوموقع پر ہی کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، یہ عمل چھ جولائی تک مکمل کر لیا جائے گا۔ نئی دہلی کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ بھارتی شہر ہے۔ وہاں اب تک 70 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ۔