سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی، مبینہ گرل فرینڈ ریا چکروتی بڑی مشکل میں پھنس گئیں

ممبئی : اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد ایک شخص نے آنجہانی اداکار کی مبینہ گرل فرینڈ کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کندن کمار نامی شہری نے بہار کے مظفر پور میں چیف جسٹس مجسٹریٹ کی عدالت میں ریا چکروتی کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے اداکارہ کے خلاف سشانت کو خود کشی کیلئے اکسانے کا الزام لگایا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کندن کمار نے ریا چکروتی پر سشانت کو اپنے پیار میں پھنسانے کی سازش رچانے کا الزام لگایا اور کہا کہ سشانت نے نومبر میں اداکارہ سے شادی کرنی تھی لیکن ریا نے جان بوجھ کر اس سے بریک اپ کیا۔

ضرور پڑھیں   ’ہیروئن کا مطلب جسم فروش نہیں ہوتا، میرا نے خصوصی پیغام جاری کردیا

کندن کمار نے ریا چکروتی کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعات 420 اور 306 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی ہے، عدالت نے ان کا کیس 24 جون کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں