سشانت سنگھ راجپوت نے زندگی کے آخری ڈھائی گھنٹے کیسے گزارے؟

نئی دہلی : بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی جانب سے 14 جون کی دوپہر کو خودکشی کی خبرنے بھارت سمیت دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو شدید غم زدہ کر دیا۔پولیس کو تاحال سشانت سنگھ کی رہائش گاہ سے کوئی آخری خط نہیں ملا۔تاہم پولیس کو ان کی رہائش گاہ سے ان کے علاج معالجے کے دستاویزات ملی ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے۔

اداکار کی ذہنی حالت، ان کی زندگی اور ان کی جانب سے گزارے گئے آخری ڈھائی گھنٹے کے حوالے سے بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے سے ان کے قریبی ذرائع نے بات کی۔اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے قبل اداکار کتنے خاموش اور خود کو تنہا محسوس کر رہے تھے۔سوشانت سنگھ اپنے تین بیڈ روم پر مشتمل فلیٹ میں دو باورچیوں اور ایک دھوبی کے ساتھ رہتے تھے۔

ضرور پڑھیں   مہوش حیات کا تازہ آئٹم نمبر دیکھ کر پاکستانیوں کے رنگ اُڑگئ

تاہم 13 اور 14 جون کی شب ان کی رہائش گاہ پر ان کے قریبی دوست بھی رہنے کے لیے آئے تھے۔14 جون کے دن سشانت سنگھ راجپوت کے فلیٹ پر مجموعی طور پر ان سمیت پانچ افراد موجود تھے۔اداکار 14 جون کی صبح دس بجے نیند سے اٹھے تو خاموش دکھائی دیے۔سشانت سنگھ راجپوت نے دس بجے جوس بنا کر پیا اور پھر وہ اپنے کمرے میں چلے گئے اور اندر سے دروازہ بند کر لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز معروف بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی رائشگاہ پر خودکشی کرلی تھی، 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت کی پھندہ لگی لاش ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے ملی، اطلاع پر پولیس نے اداکار کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کے کمرے کے دروازے کو توڑ کر ان کی لاش کو پھندے سے اتارا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت کی لاش ممبئی کے علاقے باندرہ میں انکی رہائشگاہ سے برآمد ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں