صدف کنول کی شادی کے بعد ان کی ساتھی ماڈل کو چومتے ہوئے ویڈیو وائرل

کراچی : سائرہ یوسف اور صدف کنول اچھی سہیلیاں تھیں مگر صدف نے سائرہ ہی کے شوہر شہروز سبزواری کے ساتھ تعلقات قائم کیے اور پھر اسے طلاق دلوا کر خود اس سے شادی کر لی۔ جب سے ان کی شادی اور سائرہ کی طلاق کی خبر سامنے آئی ہے، انٹرنیٹ پر ایک طوفان برپا ہے اور صارفین صدف کنول اور شہروز سبزواری کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور سائرہ یوسف کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ اب اس غلغلے کے دوران صدف کنول کی ایک پرانی ویڈیو دوبارہ انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اور ماڈل فوزیہ امان ایک دوسری کو بوسہ دے رہی ہوتی ہیں۔

ضرور پڑھیں   سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی، مبینہ گرل فرینڈ ریا چکروتی بڑی مشکل میں پھنس گئیں

یہ ویڈیو صدف کنول کی گزشتہ سالگرہ کے دن بنائی گئی۔ فوزیہ امان اسے گلے ملتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دیتی ہے اور دونوں ایک دوسرے کو بوسہ دیتی ہیں ۔اس وقت بھی اس ویڈیو کی وجہ سے لوگوں نے دونوں پر کڑی تنقید کی تھی اور اب تو لوگوں کا غصہ دو آتشہ ہے۔

وہ پہلے ہی صدف کنول پر بھرے بیٹھے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اس نے ایک لڑکی کا گھر اجاڑ کر اپنا بسایا ہے اور باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم تو یہاں تک کہہ چکی ہیں کہ ”ایک بار پھر تجربے سے ثابت ہوا کہ انسان کو دوست اور کتے نسلی رکھنے چاہئیں۔“

ضرور پڑھیں   اداکارہ مایا علی مداحوں کی محبت دیکھ کر جذباتی ہوگئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں