امریکی خاتون نے پیلزپارٹی کے بعد لیگی قیادت کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد : امریکی خاتون نے ن لیگی قیادت کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کیخلاف الزامات کی بوچھاڑ کرنے والی امریکی خاتون نے ن لیگی رہنما کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔امریکی خاتون نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ میرے پاس اور بھی بہت کچھ ہے،لیکن چند دن آرام کی ضرورت ہے۔

پی پی قیادت اپنے کارکنوں سے کہے کہ وہ مجھے اکیلا چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے کسی بھی تحقیقات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں امریکی خاتون نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فکر نہ کریں، ن لیگ کو بھی نہیں چھوڑوں گی اگلی باری ان کی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

ضرور پڑھیں   پنجاب پولیس مجھے جعلی مقابلے میں ماردے گی، منشا بم

سنتھیا رچی نے سینیٹر رحمان ملک پر زیادتی ، سابق وزیرصحت مخدوم شہاب الدین اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پربد سلوکی کا الزام لگایا ۔فیس بک پر جاری کی گئی ویڈیو اور ایک تفصیلی پیغام میں سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا ہے کہ 2011 میں اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ واقعہ منسٹر انکلیو میں رحمان ملک کی رہائش گاہ پر پیش آیا تھا۔

جبکہ ایوان صدر میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی ان کیساتھ دست درازی کی تھی۔ سنتھیا کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین پر بھی ان سے بدسلوکی کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سنتھیا کا کہنا ہے کہ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ان دنوں میں پیش آیا جب اسامہ بن لادن آپریشن ہوا تھا۔ مجھے ملاقات کیلئے بلایا گیا تھا، میرا خیال تھا کہ یہ میرے ویزے سے متعلق ملاقات ہوگی، لیکن مجھے پھول دیے گئے اور میرے مشروب میں نشہ آور چیز ڈال دی گئی۔

ضرور پڑھیں   کشمیریوں کا قتل عام اور برطانیہ میں بھارتی و پاکستانی کشمیری کونسلرز ۔تجزیہ آصف سیلم مٹھا

بعد ازاں وہ خاموش رہیں اور اس حوالے سے انہوں نے امریکی سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا، لیکن کسی نہ ان کی نہ سنی۔ اس وقت امریکا اور پاکستان کے تعلقات کافی حساس نوعیت اختیار کیے ہوئے تھے، اس لیے ان کی شکایت پر کوئی ایکشن نہ لیا گیا گیا۔ اب ان کے منگیتر نے انہیں ہمت دی کہ وہ یہ تمام معاملات سامنے لے کر آئیں۔ گزشتہ کچھ روز سے پیپلز پارٹی کے لوگوں کی جانب سے ان پر اور ان کے اہل خانہ پر الزامات عائد کیے جا رہے ہیں، اسی لیے اب انہوں نے خاموشی توڑنے کا فیصلہ کیا۔

ضرور پڑھیں   حج پالیسی 2019 کا اعلان ، بغیرقربانی کے اخراجات کتنے ہونگے؟

سنتھیا نے بلاول بھٹو زرداری سے کہا ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو ان پر ذاتی حملے کرنے سے روکیں۔ جبکہ ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر وہ کسی بھی قسم کی تحقیقات کیلئے پیش ہونے کیلئے راضی ہیں۔ فی الحال وہ کچھ وقت تنہائی میں گزارنا چاہتی ہیں۔ اگلے ہفتے سے اگر انہیں تحقیقات کیلئے کوئی طلب کرے، تو وہ حاضر ہونے کیلئے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں