جولائی کے آخرتک کورونا کیسز کی تعداد9لاکھ ہو جائے گی ،ڈاکٹر عطاء الرحمن

لاہور : چیئرمین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ جون کے آخر تک کورونا کیسز کی تعداد آڑھائی لاکھ ہو سکتے ہیں جبکہ انہیں کیسز کی تعداد جولائی کے آخر میں 9 لاکھ ہو سکتی ہے ۔چیئرمین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ یہ بات میں اعدادوشمار پر کر رہا ہوں ، پیچھلے کیسز میں 400 فیصد اضافہ ہو جس کے بعد کیسز آج 85 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنی ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کو بڑھایا ہے ۔ اگر شروع کے دنوں میں ہم 400 ٹیسٹ کررہے تھے تو آج 14 سے 15 ہزار ٹیسٹ روزانہ کر رہے ہیں ، اب تک 5 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ، جبکہ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ بھارت میں 30 لاکھ سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

ضرور پڑھیں   کرتارپورکوریڈور؛ پاک بھارت حکام کی پہلی میٹنگ واہگہ اٹاری سرحد پر ہوگی

ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ ان سب میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ پاکستانی میں اموات کی شرح بہت زیادہ کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں