سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد : توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ،احتساب عدالت نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری توشہ خانہ ریفرنس میں جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق آج احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی ہے۔۔نیب نے آج تین اہم شخصیات کو طلب کر رکھا تھا۔جس میں دو سابق وزراء اعظم اور ایک سابق صدر شامل تھے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی آج عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کو ایک دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ مل گیا ہے۔ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف اور آصف زرداری کو 29 مئی کو طلب کر رکھا تھا۔، نیب کے مطابق ملزمان نیب آرڈیننس کی سیکشن نائن اے کی ذیلی دفعہ 2، 4، 7 اور 12 کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے۔

ضرور پڑھیں   ہم وزیراعظم کے خطاب کو اس رات نشر نہیں کرنا چاہتے تھے، معاون خصوصی

نیب کے مطابق آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں، آصف زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ادا کی، آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں اور انہوں نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف 2008 میں کسی بھی عہدے پر نہیں تھے، نوازشریف کو 2008 میں بغیر کوئی درخواست دیے توشہ خانے سے گاڑی دی گئی، گاڑیوں کی ادائیگی عبدالغنی مجید نے جعلی اکاؤنٹس سے کی، انور مجید نے انصاری شوگر ملز کے اکاؤنٹس کا استعمال کر کے 2 کروڑ سے زائد کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز کیں، اس کے علاوہ انور مجید نے آصف زرداری کے اکاؤنٹس میں بھی 9.2 ملین روپے ٹرانسفر کیے جب کہ عبدالغنی مجید نے 37 ملین روپے کسٹم کولیکٹر اسلام آباد کو ٹرانسفر کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں