دل تھام لیں۔۔۔عائزہ خان کی تصاویر ایک بار پھر وائرل

کراچی : ڈرامہ کوئین عائزہ خان نہ صرف اپنی ادکاری بلکہ اپنی دلکشی اور خوبصورتی سےبھی مداحوں کی توجہ سمیٹنے کا گر خوب جانتی ہیں۔ گزشتہ دنوں سرخ رنگ کے دیدہ زیب لباس اور میچنگ فیس ماسک کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے والی عائزہ اس بار سیاہ لباس میں قیامت ڈھا رہی ہیں۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی تازہ تصاویر پبلش کیں تو وہ بھی منٹوں میں ہی وائرل ہوگئیں ،تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن جمایا کہ تاریکی نہیں ستارے دیکھیے۔

اس بار بھی عائزہ انصب جہانگیراسٹوڈیوکے ڈیزائن کردہ سیاہ لباس میں نظرآئیں جسے سٹائل کیا ہے انیلا مرتضیٰ نے۔

اریانن تھامس کے ہاتھ سے ہوئے میک اپ اور ہیر سٹائل نے ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیئے۔

ضرور پڑھیں   مہوش حیات کو تمغہ امتیاز کس کے کہنے پر ملا؟بالآخر نام سامنے آگیا

عائزہ کے مطابق یہ فوٹو گرافی کاشف قادری کی ہے جبکہ جیولری allurebymhtکی۔

عائزہ خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر زیادہ متحرک نہیں ہیں تاہم وہ اپنے مداحوں کو بالکل نظرانداز بھی نہیں کرتیں اور وقتا فوقتا اپنی مصروفیات ان سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔

View this post on Instagram

Every new day brings a rainbow of hope.

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

اپنا تبصرہ بھیجیں