جی جی حدید نے شادی کے بغیر امید سے ہونےکی تصدیق کردی

مقبوضہ بیت المقدس : فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل 25 سالہ جی جی حدید نے تصدیق کی ہے کہ وہ حمل سے ہیں اور وہ اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کے معاملے پر انتہائی پرجوش ہیں۔گزشتہ چند دن سے خبریں تھیں کہ جی جی حدید شادی سے قبل ہی حاملہ ہوگئیں تاہم اس حوالے سے انہوں نے خود کوئی تصدیق نہیں کی تھی۔

خبریں تھیں کہ جی جی حدید اور پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار 27 سالہ زین ملک شادی سے قبل ہی والدین بننے والے ہیں۔امریکی میڈیا میں افواہیں آنے کے بعد اگرچہ جی جی حدید کی والدہ نے بھی تصدیق کی تھی کہ ان کی بیٹی اٴْمید سے ہیں تاہم اب انہوں نے خود بھی اس بات کی تصدیق کردی۔

ضرور پڑھیں   سوشل میڈیا پر وینا ملک کی مریم نواز پر تنقید

میڈیا رپورٹ کے مطابق جی جی حدید جمی فالن کے ٹاک شو ٹونائٹ شو ود جمی فالن میں پیش ہوئیں، جہاں انہوں نے افواہوں کو ختم کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ حمل سے ہیں اور وہ اس بات پر انتہائی خوش ہیں۔

سپر ماڈل نے بتایا کہ وہ اور زین ملک اس بات پر بہت خوش ہیں کہ وہ والدین بننے والے ہیں اور انہیں یہ خبر مداحوں کو بتانے میں بھی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ٹاک شو میں جی جی حدید نے یہ انکشاف کیا کہ ان کے ہاں رواں برس ستمبر کے آخر تک ننھے مہمان کی آمد ہوگی اور اس حوالے سے ان کے پورے اہل خانہ میں خوشی پائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں