بھارت کی اشتعال انگیز کاروائیوں کے بعد آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ

راولپنڈی : بھارت کی اشتعال انگیز کاروائیوں کے بعد آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ، جنرل قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں، سیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی پربھارتی فوج کوہمیشہ موثرجواب ملےگا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بدھ کے روز ایل او سی کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

اس دوران آرمی چیف کوایل اوسی کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کوبھارتی فوج کی سیزفائرکی مسلسل خلاف ورزیوں پربھی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ بھارتی فوج کی جانب سےجان بوجھ کرمعصوم شہری آبادی کونشانہ بنایاجاتاہے۔ آرمی چیف نےپاک فوج کےجوانوں کےبلندحوصلےاورتیاریوں کوسراہا۔

ضرور پڑھیں   احتساب شروع ہوچکا، جس نے جو کیا ہے وہ بھگتے گا: اعجاز شاہ

آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں خطےکےامن واستحکام کیلئے خطرہ ہیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کاظلم وجبرناقابل قبول ہے۔ سیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی پربھارتی فوج کوہمیشہ موثرجواب ملےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں