لاک ڈائون کی وجہ سے گھر میں را شن نہ ہو نے کے با عث بھارتی عوام سا نپ کھا نے پر مجبور

ایٹانگر: کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے ، لاک ڈائون 3 مئی تک بھارت میں نافذ ہے۔ اس دوران ، ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہواہے، جس میں 10 افراد لمبے کنگ کوبرا کو قتل کرنے کے بعد تین افراد کندھے پر لٹکائے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیو اروناچل پردیش کے نہرلاگن علاقہ کی بتائی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق2 منٹ 20 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں تین لڑکے کوبرا کو اپنے کاندھوں پر لٹکا رہے ہیں۔ آس پاس کے گاوں کے بچے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ جب ویڈیو بنانے والوں نے ان سےپوچھا کہ اس نے اس سانپ کو کیوں مارا ، تو ان کا جواب تھا کہ گھر میں کھانے کے چاول ختم ہوگئے ہیں۔ چنانچہ جب انہوں نے اس سانپ کو جنگل میں دیکھا تو انہوں نے اسے مار ڈالا اور اب وہ اسے بھون کر کھائیں گے۔ کیلے کے پتے زمین پر بچھے ہوئے تھے جس پر انہوں نے سانپ کا گوشت تیار کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں