یہ کس معروف پاکستانی اداکارہ کی تصویر ہے اور کب کی ؟ خود ہی سب کچھ بتا دیا

لاہور : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اپنے پہلے فوٹو شوٹ اور انٹرویو کی تصویر شیئر کی ہے . ماہرہ خان کی جانب سے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ سفید رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے ہیں .

تصویر کے ساتھ ماہرہ نے تحریر کیا ہے ’پہلا فوٹو شوٹ، پہلا انٹرویو‘.ماہرہ نے پہلے فوٹو شوٹ کی تفصیلات بناتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ انٹرویو ڈان امیجز کیلئے دیا گیا

تب میں ایم ٹی وی پاکستان کے ساتھ بطور وی جے کام کر رہی تھی. خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل بین الاقوامی شہریت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ ڈرامہ انڈسٹری میں کب واپس آئیں گی.

ضرور پڑھیں   پاکستان کا ایک اور اداکار جوڑا رشتہ ازدواج میں منسلک

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہم سفر‘ میں خرد کا کردار ادا کرکے شہرت کا عروج حاصل کرنے والی ماہرہ خان کافی عرصے سے ڈرامہ انڈسٹری سے دور ہیں اور ان کے مداح آج بھی انہیں ڈراموں کا حصہ دیکھنا چاہتے ہیں. اپنی اسی چاہت کا اظہار اداکارہ کے ایک مداح نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سوال کے ذریعے کیا تھا.

اداکارہ نے اس سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اس بار میں وعدہ کرتی ہوں کہ فلم کی تکمیل کے بعد میں ڈرامہ میں کام کروں گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں