افغان طالبان کی جانب سے 20 قیدی رہا کرنے کا اعلان

قابل :افغان طالبان کی جانب سے 20 قیدی رہا کرنے کا اعلان، افغان حکومت کی جانب سے 100 طالبان قیدی رہا کیے جانے کے بعد افغان طالبان نے بھی کابل انتظامیہ کے 20 قیدی رہا کرنے کا اعلان کردیا، افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”آج امارت اسلامیہ افغانستان، کابل انتظامیہ کے 20 قیدیوں کو رہا کرے گی اور انہیں قندھار میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے حوالے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اپریل کو کابل حکومت کی جانب سے افغان طالبان کے 100 قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔ افغانستان کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے کہا ہے کہ ان قیدیوں کو افغانستان کے صدر اشرف غنی کے 11 مارچ کے احکامات کے روشنی میں رہا کیا گیا، جو ‘افغانستان میں امن لانے اور کرونا (کورونا) وائرس پر قابو پانے کی کوششوں کا حصہ’ ہے۔

ضرور پڑھیں   کرونا وائرس کے وار جاری ،مزید کتنی زندگیوں کو نگل گیا؟تشویشناک صورتحال

انہوں نے بتایا تھا کہ رہائی پانے والے قیدی اس فہرست کا حصہ ہیں جو طالبان کے تکنیکی وفد نے کابل میں افغانستان حکومت کے وفد کے ساتھ شیئر کی اور جو اجلاس میں بھی زیر بحث رہی تھی۔ طالبان کے ترجمان جاوید فیصل کا مزید کہنا تھا کہ ”ان رہا ہونے والے قیدیوں کی باقاعدہ جانچ پڑتال افغانستان کی نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سیکورٹی نے کی ہے اور ان سے حلف لیا گیا ہے کہ وہ میدان جنگ میں دوبارہ نہیں جائیں گے۔

دوحہ میں طالبان کے دفتر کی جانب سے بھی افغانستان کی حکومت کو یہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ رہا ہونے والے افراد دوبارہ جنگ میں نہیں جائیں گے”۔ 29یاد رہے کہ فروری 2020 کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور افغان طالبان کے مابین ایک تاریخی معاہدہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ امید کی جارہی ہے کہ اس سے گذشتہ کئی برسوں سے شورش کے شکار ملک افغانستان میں امن کی راہیں کھلیں گی۔