کورونا وائرس کی وجہ سے فحش فلموں کی سابقہ اداکارہ میا خلیفہ کے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے

نیویارک: کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں شاید لاکھوں جوڑے ہوں گے جن کی شادیاں منسوخ ہو گئیں۔ کورونا کے ان متاثرین میں فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ بھی شامل ہیں جن کے اس موذی وباءکی وجہ سے سارے ارمان دھرے کے دھرے رہ گئے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق میا خلیفہ نے گزشتہ سال شیف رابرٹ سینڈ برگ کے ساتھ منگنی کی تھی اور رواں سال جون میں وہ شادی کرنے جا رہے تھے لیکن امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث انہیں شادی منسوخ کرنی پڑ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق میا خلیفہ نے اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے شادی منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ”اگر رابرٹ سینڈ برگ کے ساتھ میری شادی ہونے سے پہلے ہی دنیا ختم ہو جائے تو پلیز میری الماری میں جو 12ملبوسات لٹک رہے ہیں، ان میں سے کسی ایک جوڑے میں مجھے دفن کیجیے گا۔

ضرور پڑھیں   وینا ملک آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر بھڑک اُٹھیں

یہ 12جوڑے میں نے اپنی جون میں ہونے والی شادی کے لیے تیار کروائے تھے اور میں نے منصوبہ بندی کی تھی کہ ہماری شادی کی تقریبات ایک ہفتہ چلیں گی جن میں میں یہ ملبوسات پہنوں گی۔“واضح رہے کہ میا اور رابرٹ کی شادی 10جون کو طے تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں