چین نے پاکستان کی طرف مدد کاہاتھ بڑھا دیا ۔۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاہور میں ہسپتال بنانے کا اعلان

اسلام آباد:چینی یونیورسٹی نے لاہور میں اسپتال کے قیام کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے بچائو کیلئے چینی یونیورسٹی کے اعلان کے بعد یونیورسٹی کی جانب سے کرونا ٹیسٹ کٹس، دستانے ، ماسک بھی دیئے جائیں گے ۔

دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کرونا وائرس پر چینی حکومت نے قابو پانے کے بعد چین نے پاکستان کی مدد کیلئے ہاتھ بڑھا دیا ہے ، کرونا وائرس جیسے مہلک وباء سے بچائو کیلئے پاک چین دوستی کا نہایت شاندار اقدام سامنے آیا ۔ گورنر پنجاب کی جانب سے کی درخواست پر چینی یونیورسٹی نے لاہورمیں اسپتال کے قیام کا اعلان کر دیا ہے ۔

ضرور پڑھیں   وزیر اعظم کا ملک گیر لاک ڈاؤن میں 2ہفتے توسیع کا اعلان

اسی سلسلے کے تناظر میں گورنر پنجاب چودھری سرور اور چینی قونصل جنرل اور وی یو ایچ ایس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں چینی یونیورسٹی کے وائس چانسلر لی سونگ نے انہیں ہسپتال کے قیام کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں