کورونا وائرس نے اداکارہ کترینہ کیف کو بھی کیا کرنے پر مجبور کردیا؟تصاویر وائرل

ممبئی : بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کی وجہ سے گھر میں جھاڑو لگانے اور صفائی ستھرائی پر مجبور ہوگئی جس کی انہوں نے ویڈیو بھی جاری کردی . اداکارہ کی طرف سے شیئرکی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ اداکارہ اپنی رہائش گاہ پر پھول جھاڑو لگارہی ہیں اور پیچھے بولتی خاتون کو سنا جاسکتاہے کہ ہرکوئی اپنے حصے کا کام کررہاہے

ویڈیو کیساتھ ہی اداکارہ نے لکھا کہ ” 21دن، ایک دن ایک وقت پر، ہم تمام نے اپنے حصے کا کام کیا، ایزابیل کیف بظاہر بیٹھ کر کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، یہ واقعی بہترین ایکسرسائز ہے ، گھر پر رہیں اور گھر کے کام میں معاونت کریں“. اس سے پہلے ایک ویڈیو میں انہیں برتن دھوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتاہے .

ضرور پڑھیں   بونی کپور بیٹی جھانوی سے زیادہ سارہ علی خان کو توجہ ملنے پر ناراض

اپنا تبصرہ بھیجیں