وزیراعظم عمران خان کا قوم سے اہم خطاب کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام کو قوم سے خطاب کریں گے،وزیر داخلہ نے کہا کہ انتظار کریں سب کچھ سامنے آ جائے گا، وزیراعظم عمران خان ڈٹ کر کھڑے ہیں۔وزیراعظم عمران خان آخری گیند تک کھیلیں گے،3 تاریخ کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہے،آج کابینہ کی میٹنگ ہے۔

وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے آج دن 2 بج کر 30 منٹ پر کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا ہے ، کابینہ کے اس اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان بھی خصوصی دعوت پر شریک ہوں گے ، اجلاس میں وفاقی کابینہ کے اراکین اور شرکاء کو وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز مراسلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں