کورونا وائرس ، برطا نوی حکومت نے سرکاری ملازمین کو گھر بیٹھے تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا

Spread the love

لندن : برطانوی حکومت نے سرکاری ملازمین کو گھر بیٹھے تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا۔ برطانوی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس جاب سکیم متعارف کرا دی جس کے تحت ٹیکس دینے والوں کو گھر بیٹھے تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا،کورونا وائرس کے پھیلائوکے پیش نظر شروع کی گئیسکیم کم سے کم تین ماہ چلے گی اور حکومت تنخواہوں کا 80 فیصد ادا کرے گی۔ رہائشی کرایہ داروں کی مدد کے لئے ایک ارب پائونڈ کا اعلان بھی کیا گیا۔ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پریس کانفرنس میں کورونا وائرس سے بچائو کے لئے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں