کرونا وائرس کاخوف،سرکاری ادارے کا افسرسائل سے ہاتھ ملانے کے بجائے بھاگ کحرا

بہاولپور(ایم اقبال انجم بیوروچیف نوائے جنگ )کروناوائرس کاخوف ایک سرکاری ادارے کے سربراہ سائل کے ہاتھ ملانے کے خوف سے سیٹ چھوڑ کربھاگ کھڑاہوا۔تفصیل کے مطابق حکومت اورضلعی انتظامیہ کی طرف سے سرکاری اداروں میں سائلین کے داخلے پرپابندی ٹیلی فون کے ذریعے شکایات درج کرانے اوران کے حل کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اورافسران کوبھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کسی سے ہاتھ بھی نہ ملائیں گزشتہ روز ایک سرکاری ادارے کاآفیسر اپنی سیٹ پرموجودتھاکہ باہرسے ایک سائل ان کے کمرے میں آٹپکا اوراس نے آفیسرکیساتھ ہاتھ ملاناچاہاتووہ آفیسراپنی سیٹ چھوڑ کردورنکل گیا۔اورحکومتی احکامات کی روشنی میں ہاتھ ملانے سے معذرت کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں