پشاور میں مرغیوں کو تنگ کرنے پر بھتیجے کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور : صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مرغیوں کو تنگ کرنے پر بھتیجے کو قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے شیر خوار بچے کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ، ملزم گزشتہ روز مرغی کے چوزوں کو تنگ کرنے پہ فائرنگ کرکے کم سن بھتیجے کو قتل کرکے فرار ہوا تھا ، پولیس نے ملزم کو خفیہ اطلاعات کی بناء پر کی گئی کارروائی کے نتیجے میں گرفتار کیا ، جس سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں