برطانیہ کی شہریوں کو30 ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت، پاکستان شامل نہیں

Spread the love

لندن: برطانوی حکومت نے 30 ممالک کا سفر نہ کرنے کی نئی سفری ہدایات جاری کردیں پاکستان کا نام فہرست میں شامل نہیں۔

جاری کردہ ہدایات کے بعد برطانوی شہری پاکستان کا سفر کر سکتے ہیں۔ جب کہ برٹش ائرویز نے 75 فی صد پروازیں بند کر دی ہیں ۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 35 اموات ہوچکی ہیں جب کہ تصدیق شدہ متاثرین کی تعداد 1391 ہوچکی ہے جس کے بعد حکومت برطانیہ نے روک تھام کے لیے اقدامات تیز کردیے ہیں۔ کورناوائرس کے ٹیسٹ سے انکار کی صورت میں گرفتار اور ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں   مسجد الحرام میں اعتکاف کے خواہشمندوں کیلئے اہم اعلان

پولیس کو نئے اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں۔ پولیس نئے اختیارات کے تحت محدود طاقت بھی استعمال کر سکے گی۔ اضافی اختیارات ہفتے تک تفویض کردیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں