ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کرنے والی 14 لیبارٹریز کی فہرست جاری

Spread the love

اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی 14 لیبارٹریز کی فہرست جاری کردی۔

حکومت نے چاروں صوبوں میں قائم کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی 14 لیبارٹریز کی فہرست جاری کردی ہے فہرست کے مطابق این آئی ایچ اسلام آباد، اے ایف آئی پی میں یہ سہولت موجود ہے جب کہ پنجاب ایڈز لاہور، شوکت خانم لیبارٹری اور نشتر اسپتال ملتان میں بھی یہ ٹیسٹ ہوسکے گا۔

کراچ میں آغا خان یونیورسٹی اسپتال، سول اسپتال اوجھا انسٹیٹیوٹ اور انڈس اسپتال میں جب کہ پشاور میں پبلک ہیلتھ لیبارٹری اور کوئٹہ میں فاطمہ جناح اسپتال میں یہ سہولت موجود ہے۔

ضرور پڑھیں   احتساب سے متعلق بیان پر چیئرمین نیب کی فواد چوہدری کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسی طرح تفتان میں موبائل ڈائیگنوسٹک یونٹ، مظفر آباد میں میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ اور ڈی ایچ کیو اسپتال گلگت میں بھی کورونا وائرس کے مرض کو تشخیص کرنے کی سہولت موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں