دوسری شادی کرنیوالے پاکستانی دولہا کے ارمانوں پر پانی پھر گیا، دلہن خواجہ سرا نکلی

Spread the love

جہلم: دوسری شادی کرنے والے دولہا کے ارمانوں پر پانی پھرگیا اور دلہن ہی خواجہ سرا نکلی ۔

جہلم کے علاقے کالا گجراں کے سجاد کی شادی دو دن قبل سوہاوہ کی نازیہ سے ہوئی تھی، رخصتی کے بعد گھر آکر دولہا سجاد کو معلوم ہوا کہ دلہن کے نام پر اس کی شادی خواجہ سرا سے کرادی گئی ہے لیکن شرمندگی کے مارے کسی کو بتا نہ سکا اور شیڈول کے مطابق ہی ولیمہ بھی کردیا، بعد میں ولیمے کی تقریب کے بعد خواجہ سرا دلہن کو اس کے میکوں کیساتھ ہی بھیج دیا، دلہن پہلے بھی مطلقہ تھی۔

ضرور پڑھیں   کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش 'آئیڈیاز 2018' کا آغاز

میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا سجاد کا کہنا ہے کہ پندرہ ماہ پہلے پہلی بیوی کی وفات کے بعد اس نے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے دوسری شادی کی تھی لیکن گھر آکر معلوم ہوا کہ دلہن لڑکی نہیں خواجہ سرا ہے، دلہن کے خواجہ سرا ہونے کے انکشاف کے بعد اس نے نازیہ کو اس کے میکے بھیج دیا ہے۔

دولہا سجاد کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ رشتہ دونوں کے پیر نے کرایا تھا جس کی وجہ سے زیادہ چھان بین بھی نہیں کی گئی تھی، بچوں کی دیکھ بھال اور ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے پیروں نے ہی شادی کا مشورہ دیا تھا۔

ضرور پڑھیں   مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کی حریم شاہ کے ساتھ رقص کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

مزید : ڈیلی بائیٹس

اپنا تبصرہ بھیجیں