فحش فلموں کی اداکارہ نے اپنی تنہائی کی ایسی داستان سنا دی کہ سن کر کوئی بھی افسردہ ہوجائے

Spread the love

نیویارک: فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکار اور اداکارائیں گاہے اس انڈسٹری کے ایسے منفی پہلوﺅں پر بات کرتے سنائی دیتے ہیں کہ بے ساختہ ’اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں‘ کا مصرعہ ذہن میں آ جاتا ہے۔ اب 28سالہ ریلے ریڈ نامی فحش اداکارہ نے اس انڈسٹری سے وابستگی کا ایک اور نقصان بتا دیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ریلے ریڈ کا کہنا ہے کہ ”فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ ہونے کی وجہ سے کسی مرد کے ساتھ طویل مدتی تعلق قائم کرنا ایک خواب بن جاتا ہے کیونکہ کوئی مرد بھی اس انڈسٹری سے وابستہ خواتین کے ساتھ طویل مدتی تعلق نہیں رکھنا چاہتا اور جو رکھنا بھی چاہتا ہے اس کا مقصد بھی صرف ہماری شہرت اور پیسے سے فائدہ اٹھانا ہوتا ہے۔“

ضرور پڑھیں   مغرب میں بڑھتی ہوئی ہم جنس پرستی کے باعث کون سی نئی بیماری پیدا ہوگئی؟ جان کر آپ بھی توبہ توبہ کریں گے

ریلے ریڈ کا کہنا تھا کہ ”میرے ماضی میں جتنے بھی بوائے فرینڈ بنے ان سب کی یہی خواہش تھی کہ میں فحش فلم انڈسٹری چھوڑ دوں۔ مجھے اس انڈسٹری سے وابستہ ہونے کے بعد شدید تنہائی کا احساس ہوتا ہے اور میں کہہ سکتی ہوں کہ اس انڈسٹری نے مجھے دکھی اور تنہا کر دیا ہے۔ اب بھی مرد میرے ساتھ ڈیٹنگ کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کی وجہ صرف یہی ہوتی ہے کہ میں ایک مشہور فحش اداکارہ ہوں۔ کوئی بھی میرے ساتھ تعلق میں سنجیدہ نہیں ہوتا۔ اس انڈسٹری میں آنے کے بعد سے پارٹنر تلاش کرنا میرے لیے ایک چیلنج ثابت ہو رہا ہے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں