ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی سیلبریٹیز میں پہلے نمبر پر آ گئیں

Spread the love

لاس اینجلس : امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی شوبز شخصیت بن گئیں ، ’’ فوربس‘‘ میگزین کی جانب سے جاری کی گئی اس فہرست میں گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 184 ملین ڈالر معاوضہ وصول کرنے پر پہلے، اداکارہ کیلی جینر 170ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے، ریپر گلوکار کینی ویسٹ 150ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے، فٹ بالر لینئل میسی127ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے، گلوکار ایڈ شیرن110 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں، فٹ بالر کریسٹانو رونالڈو109ملین ڈالر کے ساتھ چھٹے، دی ایگلز100ملین ڈالر کے ساتھ ساتویں، ڈاکٹر فل مک گرو95 ملین ڈالر کے ساتھ آٹھویں، کانیلو الواریز94ملین ڈالر کے ساتھ نویں اور روجر فیڈرر93.4 ملین ڈالر کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔فہرست کل 100افراد کے ناموں پر مشتمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں