حکومت کا رمضان پیکج کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے رمضان پیکج کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ 92 نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے 19 اشیاء پر 8 ارب 28 کروڑ کی سبسڈی کا میکنزم تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ، جس کے تحت آٹا، چینی، گھی، دالوں، چاول، دودھ اور مشروبات پر سبسڈی کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے گا ۔

اس ھوالے سے وزارت صنعت و پیداوار سے معلوم ہوا ہے کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افرا د کو سستے دام پر اشیاء فراہم کرنے کی منظوری دی گئی اور احساس رعایت راشن پروگرام کے تحت 2 کروڑ افراد رجسٹرڈ ہوئے تاہم اب تک صرف 25 لاکھ کی تصدیق ہوسکی ہے۔ وزارت صنعت وپیداوار کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی سے ملک بھر کے تمام افراد کو یکم اپریل سے آخری رمضان تک ارزاں نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کی منظوری طلب کی گئی ، موجودہ صورتحال میں اگر فیصلہ تبدیل نہ کیا تو کروڑوں مستحق افراد رمضان میں سستے داموں اشیاء حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں