امریکہ میں تاریخ کا شرمناک ترین کلب کھل گیا

Spread the love

نیویارک: امریکہ میں دنیا کی تاریخ کا شرمناک ترین کلب کھول دیاگیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ کلب یا قحبہ خانہ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس اینجلس میں کھولا گیا ہے جہاں خواتین کی بجائے جنسی گڑیائیں ’جسم فروشی‘ کے لیے رکھی گئی ہیں۔ اس کلب کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ کلب ان لوگوں کے لیے کھولا گیا ہے جو جنسی گڑیا نہیں خرید سکتے۔ وہ یہاں آ کر تجربہ کر سکیں گے کہ جنسی گڑیا کے ساتھ تعلق کیسا ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کلب کی ویب سائٹ پر لکھا گیا ہے کہ ’یہ قحبہ خانہ نہیں ہے۔‘ مگر جس جگہ یہ کلب کھولا گیا ہے وہاں ہمسائے اس پر سراپا احتجاج ہیں اور اسے قحبہ خانہ قرار دیتے ہوئے وہاں سے ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایک مقامی خاتون سنڈی روبنز کا کہنا تھا کہ ”ہمیں اس کلب کے کام سے نہیں بلکہ اس کی جگہ سے مسئلہ ہے۔ یہ رہائشی علاقے کے بالکل قریب واقع ہے جو ہمیں ہرگز قبول نہیں۔ اسے یہاں سے کہیں اور منتقل کیا جانا چاہیے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں