شنگھائی تعاون تنظیم !بھارت نے عمران خان کو مدعو کرنے کا اعلان کر دیا

Spread the love

نئی دہلی : نئی دہلی حکومت رواں برس شنگھائی تعاون تنظیم کے بھارت میں ہونے والے اجلاس کی میزبانی کر رہی ہے، جس میں مودی حکومت وزیراعظم عمران خان کو مدعو کرے گی۔بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے رواں برس اکتوبر میں ہونے والے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے نئی دہلی میں صحافیوں سے بات چیت میں کہاکہ بھارت رواں برس مختلف ممالک کے سربراہان حکومت کی میزبانی کرے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے طے شدہ ضابطے کے مطابق اس اجلاس میں تنظیم کے تمام آٹھ رکن ممالک اور چارمبصر ممالک سمیت بین الاقوامی مکالماتی شراکت داروں کو دعوت دی جائے گی۔

ضرور پڑھیں   وطن پر جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے شہید سپاہی عبدالرب سپرد خاک

فی الحال پاکستانی حکومت کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ عمران خان اکتوبر میں اس تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے یا نہیں۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ ماضی میں بعض اوقات اس اجلاس میں شرکت کے لیے سربراہان حکومت کی بجائے وزرائے خارجہ بھی حکومت کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔
تاہم اگر عمران خان اس اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہیں، تو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ بھارت ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں