وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف کو خط لکھ دیا، خط میں کیا گزارشات کی گئیں؟

Spread the love

اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے لیڈر آف اپوزیشن شہباز شریف کو خط لکھ کر تین نام تجویز کردئیے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو یہ خط15جنوری کو لکھا،تین سابق وفاقی سیکرٹریوں کے نام چیف الیکشن کمشنر کے لیے تجویز کیے گئے،

تجویز کردہ ناموں میں جمیل احمد، فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجہ شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ با معنی مذاکرات کے لیے آپ کو خط لکھ رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عرصہ سے زیر التوا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ آپ کو ازسر نو تشکیل کیا گیا پینل بھیج رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں