ٹرمپ کو اب تک کا بڑا جھٹکا لگ گیا

واشنگٹن : امریکی سینیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تاریخی کارروائی کا آغاز ہوگیا جس کے لیے قانون سازوں نے حلف اٹھایا کہ وہ امریکا کے 45ویں صدر کو عہدے پر رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے فیصلہ غیر جانبداری سے کریں گے۔

امریکی تاریخ میں یہ تیسرا موقع ہے جب سینیٹ چیمبر کو مواخذے کی عدالت میں تبدیل کردیا گیا جس کی سربراہی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے کی اور اراکین سینیٹ سے حلف لیا۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جب جان رابرٹس نے سینیٹرز سے پوچھا کہ کیا وہ امریکی آئین کے مطابق غیرجانبدارانہ انصاف کریں گے تو حاضر 99 اراکین نے اپنا دایاں ہاتھ بلند کر کے جواب دیا کہ ’ہم کریں گے‘۔

ضرور پڑھیں   دشمن پاکستان اور ایران میں نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے، ایرانی وزیر

قبل ازیں سینیٹ فلور پر وہ 2 آرٹیکلز پڑھ کر سنائے گئے جس کی بنیاد پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کی جارہی ہے جہاں انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ بننے کے الزامات کا سامنا ہے۔ایوان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ ایڈم شِف ٹرائل میں مرکزی پراسیکیوٹر کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سنگین جرائم اور بداعمالیوں کے الزامات پڑھ کر سنائے۔واضح رہے کہ امریکی صدر کئی ماہ سے مواخذے کی کارروائی کا مذاق اڑارہے ہیں اور انہوں نے ٹرائل کے آغاز کو ایک اور چکما قرار دیا۔

ضرور پڑھیں   کرونا وائرس بھارتی معیشت کو بھی لے ڈوبا

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ’میرے خیال میں یہ بہت تیزی سے ہونا چاہیے، یہ مکمل طور پر جانبدار ہے، مجھے دھوکا دہی کا سامنا ہے یہ چکما جو ڈیموکریٹس نے دیا تا کہ وہ کوشش کر کے انتخابات جیت لیں‘۔واضح رہے کہ ڈیموکریٹس اراکین کی اکثریت پر مشتمل امریکی ایوانِ نمائندگان 18 دسمبر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ووٹ کرچکا ہے۔تاہم ریپبلکن اراکین کی اکثریت پر مشتمل سینیٹ سے امریکی صدر کی بریت کا امکان ہے کیوں کہ صدر کو مجرم ٹھہرا کر عہدے سے ہٹانے کے لیے 2 تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔

ضرور پڑھیں   ایتھوپیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 157 افراد ہلاک

سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی کے لیے حلف اٹھانے کے بعد اجلاس کو منگل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔خاندان میں میڈیکل ایمرجنسی ہوجانے کے باعث اجلاس سے غیر حاضر ریپبلکن سینیٹر جیمز انہوف کا کہنا تھا کہ وہ منگل کو کسی تاخیر کے بغیر حلف اٹھالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں