سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ ، کرنل (ر)انعام الرحیم کی رہائی کا حکم معطل

Spread the love

اسلام آباد : کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کا لاہورہائیکورٹ کا حکم معطل۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کے خلاف حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی۔اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہو کر دلائل دئیے انہوں نے کہا کہ کرنل (ر) انعام الرحیم عملی طور پر جاسوسی کرتے رہے۔

وہ اکیلے نہیں بلکہ ان کا پورا نیٹ ورک ہے۔انہوں نے آئی ایس آئی اور جوہری پروگرام سمیت حساس معلومات افشا کیں اورآفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔ان کے نیٹ ورک کے کئی لوگ گرفتار ہو چکے ہیں جن میں سےایک کو پھانسی ہوئی جبکہ مزید لوگ بھی گرفتارہوں گے۔تحقیقات کے دوران ان کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں۔

ضرور پڑھیں   فوج کو ہرممکن وسائل فراہم کریں گے، وزیراعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ بادی النظر میں کرنل (ر) انعام الرحیم کے خلاف مواد موجود ہے۔جب کہ کرنل (ر) انعام الرحیم کے وکیل طارق اسد نے دلائل کے لیے مہلت مانگی۔سپریم کورٹ نے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں