جنسی گڑیائیں بنانے والوں سے خریدنے والوں کے انتہائی شرمناک مطالبات سامنے آگئے

نیویارک : جنسی گڑیاﺅں کی خباثت مغربی معاشروں کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے اور ماہرین اس حوالے سے انتہائی خوفناک پیش گوئیاں کر رہے ہیں۔ اب جنسی گڑیائیں بنانے والی امریکی کمپنی ’رئیل ڈول‘ کے بانی نے گاہکوں کے ایسے شرمناک مطالبات افشا کر دیئے ہیں کہ سن کر آدمی دنگ رہ جائے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق کمپنی کے بانی میٹ مک مولین نے بتایا ہے کہ ”ہمارے پاس ایسے لوگ بڑی تعداد میں آتے ہیں جنہیں ان کی گرل فرینڈز چھوڑ چکی ہوتی ہیں اور وہ ان کے غم میں ہلکان ہو رہے ہوتے ہیں۔ وہ ہمیں کہتے ہیں کہ انہیں ان کی سابق گرل فرینڈ جیسی جنسی گڑیا بنا کر دیں۔ اس کے علاوہ ایسے گاہک بھی بہت آتے ہیں جو موجودہ یا انتقال کرجانے والی اداکاراﺅں جیسی گڑیائیں حاصل کرنے کی خواہش کا اظہارکرتے ہیں۔“

ضرور پڑھیں   آپ ایک ہفتے میں دو لاکھ روپے کمانا چاہتے ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں

میٹ مک مولین نے یہ انکشاف سیکس روبوٹ پینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ”ہماری ایک پالیسی ہے اور ہم اس پر سختی سے کاربند ہیں۔ ہم تب تک کسی خاتون کی ہم شکل گڑیا نہیں بناتے جب تک وہ خاتون اس کی اجازت نہ دے۔جہاں تک کسی مر جانے والی اداکارہ جیسی گڑیا بنانے کا سوال ہے تو وہ میرے خیال میں بداخلاقی کی انتہاءہے اور ہم ایسا کبھی نہیں کریں گے۔ چنانچہ ایسی خواہش لے کر آنے والے زیادہ تر گاہکوں کو مایوس واپس لوٹنا پڑتا ہے۔