بھارت کا ایل او سی پر اسرائیل سے حاصل کردہ اسپائک اینٹی ٹینک میزائل نصب کرنے کا فیصلہ

Spread the love

نئی دہلی:بھارتی فوج حال ہی میں حاصل کردہ اسپائک اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائل کو پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر نصب کرے گی۔سپائک میزائل ہندوستانی فوج نے ہنگامی طور پر نام نہاد بالاکوٹ حملے کے بعد حاصل کیے تھے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق اسپائک میزائل آرمی کے ذریعہ کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ تعینات کیے جائیں گے۔ فوج نے اپنی ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 240 میزائل اسرائیل سے خریدے ہیں ان میزائلوں کو بنیادی طور پر اینٹی ٹینک کارروائیوں،سخت پناہ گاہوں یا بنکروں کو تباہ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے

ضرور پڑھیں   امریکا کو روس سے زیادہ چین سے خطرہ ہے، امریکی انٹیلی جنس سربراہ

اپنا تبصرہ بھیجیں