مرد بن کر نابالغ لڑکیوں کا ریپ کرنے والی خاتون، پولیس پکڑنے آئی تو شوہر نے ایسا کام کردیا کہ جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا

Spread the love

حیدر آباد : بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مردوں کا بھیس بنا کر نابالغ لڑکیوں کا ریپ کرنے والی خاتون پکڑی گئی، پولیس جب اسے گرفتار کرنے آئی تو اس کا شوہر اتنا خوفزدہ ہوگیا کہ اس نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی جس کے باعث وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے ضلع پرکاسم کے ایس پی کو ایک 17 سالہ لڑکی نے شکایت درج کرائی کہ کرشن کشور ریڈی نامی آدمی نے اس کا جنسی استحصال کیا ہے۔ ایس پی کی ہدایت پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو یہ معاملہ سامنے آیا کہ کرشن کشور ریڈی کوئی آدمی نہیں بلکہ ایک شادی شدہ عورت ہے۔ اس نے مردوں کی طرح بال کٹوا کر مردانہ حلیہ بنایا ہوا تھا اور جنسی کھلونوں کے استعمال سے نابالغ لڑکیوں کا استحصال کرتی تھی۔

ضرور پڑھیں   بھارتی شہری پر حیوانگی طاری، نومولود کتوں کے ساتھ انتہائی شرمناک کام کرتا گرفتار

پولیس نے جب ملزمہ خاتون کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں سے جنسی کھلونوں سے بھرا ہوا بیگ برآمد ہوا، پولیس نے جب اس کے شوہر سے پوچھ گچھ شروع کی تو وہ اتنا خوفزدہ ہوگیا کہ بھاگ کر اوپر چلا گیا اور تیسری منزل سے نیچے چھلانگ لگادی، پولیس نے اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مردانہ حلیہ اختیار کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ خاتون پہلے نابالغ لڑکیوں سے دوستی کرتی تھی جس کے بعد انہیں مختلف قسم کے لالچ دے کر زبردستی جسمانی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتی تھی، مرنے والا آدمی ملزمہ کا تیسرا شوہر تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں